نئی دہلی،18اپریل (ایجنسی) نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری کا آج یہاں صدارتی محل میں خیر مقدم کیا گیا۔
صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے محترمہ بھنڈاری کا استقبال کیا جس کے بعد
انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دورہ ہند کے دوران نیپال کی صدر مسٹر مکھرجی اور وزیر اعظم کے ساتھ مختلف باہمی مسائل سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کریں گی۔